• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سمگلنگ کے دو مقدمات میں ملوث4ملزم بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج سردار محمد اکرم خان نے منشیات سمگلنگ کے الزام میں گرفتار تین ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کر دیا۔ اے این ایف نے سات فروری 2016کو کارروائی کرتے ہوئے اشفاق احمد کو گرفتار کر کے دس کلو ہیروئن برآمد کی تھی بعدازاں دوران تفتیش ملزم نے شوکت علی، نجف خان اور عامر محمود کو بھی اپنے ساتھی بتایا جس پر تین گرفتار کرلئے گئے لیکن دوران سماعت استغاثہ ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا جس پر ملزم نے اپنے وکیل شان زیب کے ذریعے بریت کی درخواست دائر کی جو فریقین کے وکلاء کی بحث کے بعد عدالت نے منظور کرلی۔دریں اثناء ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی راجہ شاہد ضمیر نے منشیات برآمد ہونے کے الزام میں ملوث ملزم کو شواہد نہ ہونے پر بری کر دیا۔ محمد ارشد کیخلاف پیرودھائی پولیس نے 1600گرام چرس برآمد کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا مگر دوران استغاثہ ٹھوس شواہد پیش نہ کر سکا جس پر عدالت نے وکیل صفائی ملک وقار محمود اعوان کے دلائل سن کر ملزم کو بری کر دیا۔
تازہ ترین