• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال جرائم کی شرح میں کمی ہوئی‘ آئی جی اسلام آباد کا دعویٰ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ بہترین حکمت عملی سے رواں سال کے دوران جرائم کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ مختلف جرائم میں ملوث 234گروپوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہماری محنت و لگن کی وجہ سے 12سال بعد یواین او نے اسلام آباد کو فیملی اسٹیشن قرار دیا ہے۔ آئی جی ایف ٹین ٹو میں کھلی کچہری سے خطاب کر رہے تھے۔ ایم این ایز اسد عمر‘ علی نواز اعوان‘ راجہ خرم نوازسمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ 6سال میں اتنے جرائم نہیں ہوئے جتنی شکایات پچھلے ایک مہینے میں ملیں۔ آئی جی مصالحتی کمیٹی بنا کر شہریوں کو بھی امن عمل میں شامل کریں۔ آئی جی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جرائم بڑھنے سے متعلق خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے جو درست نہیں۔
تازہ ترین