• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیہ جنم لے چکا ، عالمی ضمیر خاموش ہے، مشعال ملک

اسلام آباد (جنگ نیوز) بھارتی قید میں حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے پاکستان کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں آگہی مہم کے ذریعے کشمیریوں کیخلاف فاشسٹ مودی حکومت کے مظالم کو اجاگر کریں۔ وہ اسلام آباد کے ایک شاپنگ مال میں مختلف جامعات کے طلبہ کی جانب سے پیش کئے گئے فلیش ماب کے موقع پر خطاب کر رہی تھیں۔ اس موقع پر سنگین بھارتی مظالم کو تمثیلی شکل میں پیش کیا گیا۔ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی بھارتی قبضہ پر عالمی رہنمائوں خصوصاً اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں ایک انسانی المیہ جنم لے چکا ہے لیکن عالمی ضمیر خاموش ہیں۔
تازہ ترین