راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) مدرسہ کے طالب علم سے زیادتی کرنے والےملزم نے جرم کا اعترف کر لیا۔راولپنڈی پولیس کی پریس ریلیزکے مطابق ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ گرفتار ملزم مولوی لیاقت نے تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اس سے غلطی ہو گئی ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ ملزم کو پیر کے روز ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوایا جائیگا۔ دریں اثناء تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں کانسٹیبل کی چار سالہ بیٹی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالے دکاندار کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔