• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھی کینال سے سوئی میں لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہوگی‘ قمبر دشتی

کوئٹہ (خ ن)سیکرٹری زراعت قمبر دشتی نےڈیرہ بگٹی میں کچھی کینال کمانڈ ایریا پروجیکٹ کے تحت جاری اسکیموں کامعائنہ کیا جس میں اراضی کو ہموار اور واٹر کورسز تعمیرکیے جارہےہیں سیکرٹری نےٹھیکیداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیزاورمعیار کو بہتر بنایا جائے حکومت ترقیاتی اسکیموںکے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریگی بعدازاں زمینداروں کے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے قمبردشتی نے کہاکہ سوئی میں کچھی کینال کی بدولت لاکھوں ایکڑ بنجر زمین کھیتوں میں تبدیل ہورہی ہے جس سے یہاں خوشحالی آئے گی زمینداربھی محکمہ زراعت سے تعاون کریں جدید طریقہ کاشت کاری سے پیداوار بڑھانے پر توجہ دی جائےافسران زمیندار وں سے رابطے میں رہیں سیمینار اور فیلڈڈے کا انتظام کرکے ان کو تربیت دی جائے اس موقع پرڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ بلوچستان عبدالوہاب کاکڑ ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیرہ بگٹی عزیز اللہ بگٹی ،اسسٹنٹ کمشنر سو ئی جلال صاحب سمیت دیگر افسران بھی موجودتھے۔
تازہ ترین