• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتدار آنی جانی چیز، عوام کا خادم ہوں،ملک نعیم بازئی

کوئٹہ (خ ن) صوبائی مشیر ایکسائز ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، صحت تعلیم پانی اور دیگر تعمیراتی منصوبے عوام کی امانت ہیں، عوام کا خادم ہوں انسانی خدمت سے معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی، کھلاڑیوں کی بھرپورحوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ آباد کچلاک، کلی ریگی ناصر ان ،کلی چشمہ اچوزئی میں خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پانی تعلیم صحت اور سڑکوں جیسی سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے یہ تمام منصوبے عوام کی امانت ہیں جس میں خیانت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں سے عوام کو براہ راست فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا خادم ہوں جنہوں نے اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنایاان سے جو وعدے کیے پوراکرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ اپنے عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہوں میرے گھر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں، انسانی خدمت میرا منشور ہے اور معاشرے میں انسانی خدمت سے تبدیلی آسکتی ہے میر ی نظرمیں وزارت سے زیادہ عوام کی خدمات میری ترجیحات ہیں۔ اقتدار آنی جانی چیز ہے مگر محبت و پیار کرنے والے عوام کے ساتھ میرا ہمیشہ کا رشتہ برقرار رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے کھیل اور کھلاڑیوں میں بھرپور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں تعلیمی سرگرمیوں میں طلباء وطالبات بھرپورحصہ لیں لیکن ان کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں جس سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔
تازہ ترین