• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کی پالیسیوں سے خطے کا امن تباہ ہو رہا ہے، جمعیت ن

کوئٹہ(آئی این پی)جمعیت علمااسلام نظریاتی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا ہےکہ نریند ر مودی کی حماقت انتہاپسندی اورجارحانہ پالیسیوںسے خطے کا امن تباہ ہورہاہے بھارتی حکومت نے چھ ہفتوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل، خواتین کی عصمت دری اور بدترین تشدد کا سلسلہ جاری ہے اورانسانی حقوق کےنام نہاد علمبرداروں نے چپ کاروزہ کررکھاہے،انہوں نے کہا کہ بھارت کا انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے بدترین چہرہ بے نقاب ہوچکاہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی حق خودارادیت کی جدوجہد کرنیوالے کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی رہیگی۔
تازہ ترین