• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اخترحسین لانگو کی کوشش سے کلی اسماعیل میں بند ٹیوب ویل فعال

کوئٹہ(خ ن)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اختر حسین لانگو کی ذاتی کوششوں سے کلی اسماعیل میں بند ٹیوب ویل کا کام شروع ہوگیا، علاقہ مکینوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی قلت کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ،پانی کی فراہمی اور بند ٹیوب ویل کو فعال بنانا عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے اختر حسین لانگو نے پورا کر دیا جس پر ہم انکے مشکور ہیں،قبل ازیں اختر حسین لانگو نے گزشتہ روز اعلیٰ حکام سے بات چیت کے بعد مذکورہ ٹیوب ویل کو فعال اور کلی اسماعیل سمیت کوئٹہ بھر کے مکینوں کیلئے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اختر حسین لانگو نے علاقہ مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پانی کے بغیر زندگی محال ہے، پانی کی گھر گھر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے وہ انتھک کوشش کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب ، عوام کے مطالبات و ضروریات کو عوامی خواہشات کے مطابق حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائینگے۔
تازہ ترین