• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پر آئین کا حوالہ دو تو کہتے ہیں سندھ توڑ رہے ہو، فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کراچی پر آئین کے آرٹیکل کا حوالہ دیا جائے تو کہا جاتا ہے سندھ توڑ رہے ہو۔

پاکستان انکم ٹیکس بار ایسوسی کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ مخالفت کرتے ہیں کیونکہ ان کا کھانا پینا بند ہو جائے گا۔

فروغ نسیم نے کہا کہ پاکستان کی 80 فیصد معیشت زرعی ہے۔ زمینداروں کے خلاف بات نہیں کررہا مگر کیا زرعی آمدنی پر وفاقی انکم ٹیکس لگانے کے لیے آئین میں ترمیم نہیں ہونی چاہیے؟

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ ٹیکس کی بنیاد کو توسیع دینی چاہیے۔

تازہ ترین