• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کے 13 شہروں میں کار فری سنڈے منایا گیا


یورپین دارالحکومت برسلز اور اس کے ارد گرد کے 13 شہروں میں آج کار فری سنڈے منایا گیا، اس دوران صبح 10 بجے سے شام کے 5 بجے تک کسی بھی شخص کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں تھی۔

اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں صاف ہوا، صاف ماحول اور کم شور کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق یورپ بھر میں ہر سال فضائی آلودگی کے باعث 800000 شہری موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔

اس کار فری دن کے موقع پر صرف ایمبولینس، پولیس اور ایمر جینسی پاس کی حامل چند گاڑیوں کو چلنے کی اجازت تھی جبکہ شہری زندگی کو رواں دواں رکھنے کیلئے لوکل اتھارٹیز کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ بس، ٹرام اور میٹرو بلکل فری تھی۔

اس دوران شہر کی خالی سڑکوں پر پارٹیاں اور مختلف کنسرٹ منعقد کیے گئے اور بچوں اور بڑوں نے خوب انجوائے کیا۔

یورپین دارالحکومت برسلز سے شروع ہونے والا یہ کارفری ڈے پیرس سے  ہوتا ہوا، اب لندن تک پہنچ گیا ہے اور اس کے بارے میں یورپ کے دوسرے شہروں میں بھی آگاہی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تازہ ترین