• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیوسٹن کی فضا ’گو مودی گو‘ کے نعروں سے گونج اٹھی

ہیوسٹن کی فضا ’گو مودی گو‘ کے نعروں سے گونج اٹھی


امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین میں امریکا میں رہنے والے پاکستانی،کشمیری اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے، ہوسٹن کی فضا ’گو مودی گو ‘ کے نعروں سے گونج اٹھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم کے خطاب والے اسٹڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نریندر مودی مخالف نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ مودی تمہارے دن گنے جا چکے ہیں، تمہارہ اقتدار جلد ختم ہو جائے گا۔

مظاہرین کشمیر یوں کی آزادی کے حق میں نعرے لگاتے رہے ، خاص طور پر کشمیر بنے گا پاکستان ہیوسٹن کی فضا میں گونجتا رہا۔

تازہ ترین