• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کی شہباز شریف سے ایک اور ملاقات

مولانا فضل الرحمٰن نے میاں شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات کی


قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف سے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: فضل الرحمٰن مسئلہ کشمیر پر جے یو آئی ہند سے لاتعلق

مولانا فضل الرحمٰن نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس کے دوران آزادی مارچ سمیت ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان جبکہ مسلم لیگ نون کی طرف سے احسن اقبال، ایاز صادق، رانا تنویر اور مریم اورنگ زیب شریک تھیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے آزادی مارچ اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نےچند روز قبل بھی میاں شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس کے بعد دونوں جماعتوں نے مل کر آزادی مارچ کی تاریخ طے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین