• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال موٹر وے پر بس اور ٹریلر میں تصادم،3 جاں بحق

چکوال میں کلر کلہار موٹر وے پر مسافر بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کلرکہار موٹر وے پر ٹریلر اور مسافر بس آپس میں ٹکرا گئی، حادثےمیں 3 افراد جاں بحق اور17 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوری بعد زخمی اور جاں بحق افراد کو ٹراماسینٹرکلر کہار منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حادثہ دوسری لائن سے ٹریلر ڈرائیور کی غلطی کی وجہ سےپیش آیا، مسافر بس سرگودھا سے چکوال جا رہی تھی۔

تازہ ترین