• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن صدر کی ایسٹر بم دھماکوں کی نئے سرے سے تحقیقات کا حکم

سری لنکا کے صدر مائی تریپالا سری سینا نے کیتھولک گرجا گھر کے حکام کی جانب سے تحقیقات پر خدشات کا اظہار کیے جانے پر ایسٹر بم دھماکوں کی نئے سرے سے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق کیتھولک گرجا گھر کے حکام نے گزشتہ تحقیقات پر خدشات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد صدر متھری پالا سری سینا نے ججوں پر مشتمل 5 رکنی پینل قائم کیا ہےجسے3 ماہ کے اندر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سری لنکن صدر کی ایسٹر بم دھماکوں کی نئے سرے سے تحقیقات کا حکم
ایسٹر بم دھماکے کے بعد چرچ کا اندرونی منظر

واضح رہے کہ رواں سال ایسٹر کے موقع پر 21 اپریل کو سری لنکا میں 3 گرجا گھروں ،3 ہوٹلوں پر دھماکوں میں 258 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

سری لنکن حکومت نے دھماکوں کی ذمہ داری مقامی جہادی گروپ پر ڈالی تھی، جبکہ پارلیمنٹری پبلک انکوائری میں سیکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام نے صدر سر ی سینا پر نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر توجہ نہ دینے اور حملوں کی انٹیلی جنس اطلاعات ہونے کے باوجود کوئی اقدامات نہ کرنے کا الزام لگایا تھا۔

تازہ ترین