• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں نشتر کالونی کے علاقے میں تہرے قتل کے واقعے میں مصطفی شہزاد کی رپورٹ پر ملزم علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

لاہور، تہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج


پولیس کے مطابق مقدمہ 302_کی دفعات کے تحت نشتر کالونی تھانہ میں درج کیا گیا ہے ، جبکہ پولیس گلشن بی بی، بھائی اور بھابی لبنیٰ بی بی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل ہونے والے تینوں افراد کی لاشوں کا تاحال پوسٹ مارٹم بھی نہیں ہوسکا ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا اپنی والدہ سے 9 کروڑ روپے کے لین دین کا تنازعہ چل رہا تھا ، واردات کے بعد ملزم محمد علی موقع سے فرار ہوگیا تھا جس کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس مقتول کے موبائل سے بھی لوکیشن تلاش کررہی ہے مگر ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے ۔

واضح رہے کہ لاہور کی نشترکالونی میں جائیداد کے تنازع پر ملزم محمد علی نے اپنی 55 سالہ ماں گلشن بی بی، 40 سالہ بھائی حماد اور 39 سالہ بھابھی لبنیٰ بی بی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

تازہ ترین