چین بھر میں قومی دن کے جشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
چین کے 70 ویں قومی دن کی مناسبت سے بیجنگ میں ایئر شو کی شاندار ریہرسل کی گئی۔
اس ریہرسل میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
ماہر پائلٹس نےجہاز، ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں کو اُڑاتے ہوئے حیرت انگیز کرتب پیش کیے۔
واضح رہےکہ چین کا قومی دن ہر سال یکم اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔