• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیم آف تھرونز نے ایمی ایوارڈ جیت لیا


مقبول ترین سیریز گیم آف تھرونز نے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

امریکی شہر کیلیفورنیا میں مائیکروسافٹ تھیٹرمیں71ویں” پرائم ٹائم ایمی ایوارڈز “ کی تقریب منعقد کی گئی، اس رنگا رنگ تقریب میں دنیا بھر سے آئے ہوئے ستاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس تقریب میں ایچ بی اوکی مقبول ترین سیریز ’گیم آف تھرونز‘ نے ایمی ایوارڈز کے رنگا رنگ میلے میں سال کا بہترین ڈرامہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

کنگ ان دی نارتھ، مدر آف ڈریگن اوردی لاسٹ لینسٹر جیسے بہترین کرداروں نے اس سیریز کو چار چاند لگائے۔

ٹیرین لینسترجیسا بہترین کردار ادا کرنے پر پیٹر ڈنکلیج کو بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فینٹسی سیریز اس سے قبل لگاتار آٹھ مرتبہ ایمی ایوارڈ کے لئے نامزد ہوچکی ہے جس میں سے تین مرتبہ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

تازہ ترین