• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے چلنے والی لگژری کار

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے چلنے والی لگژری کار


جرمن کمپنی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے چلنے والی لگژری کار ’ویژن 100‘ متعارف کرا دی ہے۔

اس گاڑی کے جدید فیچرز کا اندازہ با آسانی لگایا جاسکتا ہے جس کی بناوٹ تمام گاڑیوں سے بے حد مختلف ہے۔

گاڑی میں سامان رکھنے کے لیے جدید طرز کا ’لگیج سیکشن‘ الگ سے موجود ہے جو کہ سامان تک رسائی حاصل کرنے میں بے حد مدد گار ثابت ہو گا۔

یہ گاڑی مکمل طور پر خود کار ہے جو کہ آواز کی مدد سے سارے کام سر انجام دے گی، گاڑی میں رہنمائی کے لیے ایک اسسٹنٹ بھی موجود ہے۔

گاڑی کے ٹائر 25 انچ کے 65 المونیم کے ٹکڑوں سے ڈھکے ہوئے ہیں جو کہ اسے دوسری گاڑیوں سے منفرد بناتے ہیں۔

تازہ ترین