• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی سے تحقیقات میں ا ن کے دو مزید فرنٹ مین کا انکشاف ہوا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی سے تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پارکس جمیل نیاز بھی لیاقت قائم خانی کا فرنٹ مین رہا ہے ۔

جمیل نیاز نے تمام معاملات کے لیے کمپنی کھولی تھی، جبکہ اس نے مزید دو فرنٹ مین بنائے جو یہ کمپنی چلاتے تھے۔

ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی کے فرنٹ مین میں یوسف سرائیکی بھی شامل ہے جسے کراچی کے پارکس کے ٹھیکے دئیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کو آج اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں مزید 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔

تازہ ترین