• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں برازیلین فوڈ فیسٹیول کا آغاز

لاہور میں3روزہ برازیلین فوڈ اور میوزک فیسٹیول کا آغاز


لاہور میں3روزہ برازیلین فوڈ اور میوزک فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے۔

لاہورمیں مال روڈ پر واقع فائیو اسٹار ہوٹل میں 3روزہ برازیلین فوڈ اور میوزک فیسٹیول کا آغاز ہوا، برازیل کے سفیر نے فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

زندہ دلانِ لاہور نے برازیلین شیف کے تیار کردہ بھنے ہوئے گوشت، ٹنڈے گوشت  اور سمندری مچھلیوں کو بے حد پسند کیا گیا۔

برازیلین سفیر نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے اعتبار سے بہت اہم ملک ہے، یہاں کی ثقافت، تاریخی مقامات، شمالی علاقہ جات اور سمندر اپنی مثال آپ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے فوڈ میلوں کے انعقاد سے پاکستان اور برازیل کے عوام میں نہ صرف پیار اورمحبت بڑھے گی بلکہ دنیا  کو یہ پیغام بھی جائے گا کہ پاکستان سیاحتی اعتبار سے ایک خوبصورت اور محفوظ ملک ہے۔

تازہ ترین