• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں شوٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز


کراچی میں پانچویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سی این ایس اوپن شوٹنگ چیمپئن شپ 23 سے 29 ستمبر تک پاکستان نیوی شوٹنگ رینج کراچی میں جاری رہے گی۔

چیمپئن شپ میں پاک بحریہ، ایئر فورس، سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، ایچ ای سی، واپڈا، ایف آر اے اور اے ایس ایف کی ٹیمیں حصّہ لیں گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیمپئن شپ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کی زیرِ نگرانی منعقد کی جا رہی ہے۔

چیمپئن شپ میں مرد خواتین اور نوجوانوں پر مشتمل کیٹیگریز میں 400 سے زائد شوٹرز حصّہ لے رہے ہیں۔

تازہ ترین