• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 50 لاکھ ملازمتیں دینے کی بجائے اتنے ہی لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے، اِن سے ڈھنگ کا کوئی کام نہیں ہوتا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیراگون ہاؤسنگ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کی جس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے وکلاء اشترعلی اوصاف اور امجد پرویز نے دلائل دیئے۔

پیرا گون ہاؤسنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ نون کے رہنما ؤں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کر تے ہوئے انہیں 28 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے پراسکیوشن کو کمپنیز ایکٹ، ایس ای سی پی اور نیب آرڈیننس کا تقابلی جائزہ پیش کرنے کا حکم دیا اور مزید بحث کےلیے فریقین کے وکلاء کو 28 ستمبر کو طلب کرلیا۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ بردران کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے 50 لاکھ ملازمتیں دینے کی بجائے اتنے ہی لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے، اِن سے ڈھنگ کا کوئی کام نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر خیرات نہیں، حکومت نے لچھن ٹھیک نہ کیے تو زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

خواجہ بردران کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کو ہٹانے یا صرف نوٹس لینے سے ڈینگی مچھر نہیں مرے گا،اس مقصد کیلئے ٹھوس اور موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین