• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان صوبے ہلمند میں افغان فورسزاور طالبان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے اور دھماکوں کے نتیجے میں پینتیس شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے، جبکہ افغان حکام نے بائیس غیرملکی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ افغان فورسز نے ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ میں خاکسار نامی علاقے میں واقعے  ایک گھر پر گذشتہ رات چھاپا مارا،اس دوران افغان فورسز اور طالبان کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،جس کے نتیجے میں نزدیکی گھر میں ہونے والی شادی کی تقریب میں موجود پینتیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سویلین جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، افغان وزارت دفاع کے مطابق کارروائی میں بائیس غیرملکی طالبان جنگجو ہلاک اور چودہ کو گرفتار کیا گیا ہے، طالبان رہائشی مکان کو دہشت گردوں کو تربیت دینے کے لیے استعمال کرتے تھے۔

تازہ ترین