• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی سے ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا

راولپنڈی میں ڈینگی سے ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا


راول پنڈی اسلام آباد میں ڈینگی سے مثاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار 200 سے زائد ہو گئی ، راول پنڈی میں ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا ، شہر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی۔

راولپنڈی اسلام آباد میں ڈینگی کے وار تیز ہو گئے ،گزشتہ ہفتے سے اب تک روزانہ 200 سے 4 سو افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو رہے ہیں، راول پنڈی میں 6 ہزار 700 سے زائد جبکہ اسلام آباد میں ساڑھے 4ہزار سے زائد افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔

پرائیویٹ اسپتالوں ، بیسک ہیلتھ یونٹس، تحصیل اسپتالوں اور سرکاری ڈسپنسریوں میں آنے والے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد الگ ہے۔

جڑواں شہروں کو ڈینگی کے ہائی رسک شہر قرار دیا جا چکا ،ہنگامی صورتحال کے باعث وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ کی جا چکی ہیں۔

راول پنڈی میں ڈینگی کاایک اور مریض جاں بحق ہو گیا ، یوں شہر میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال کا دورہ کیا اور ڈینگی کے مریضوں سے صحت اور سہولیات کے حوالے سے معلومات لیں۔

تازہ ترین