• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا، ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی پر قابو پانے کے لیے ضلع میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق شانگلہ کا رہائشی بارہ سالہ نزیب میں ڈینگی وائرس کی تصدیق گزشتہ ہفتے ہوئی تھی۔ اس کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال شانگلہ میں طبی امداد دی گئی۔

حالت بگڑنے پر 22 ستمبر کو بچے کو نجی کلینک لے جایا گیا۔ ڈاکٹر نے مریض کو ایبٹ آباد ریفر کیا اور ایبٹ آباد جاتے ہوئے نزیب کی موت واقع ہوئی۔

ڈپٹی کمشنر شانگلہ عمران رانجھا نے جیو نیوز سے بات چیت میں بتایا کہ بارہ سالہ بچے کی موت ڈینگی وائرس سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں بچے کا مکمل علاج کیا گیا تاہم مریض کو دوبارہ اسپتال چیک اپ کے لیے نہیں لایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شانگلہ میں 297 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

تازہ ترین