• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنکارہ نے ریت سے تھری ڈی تصاویر بنادیں


چین میں ماہر فنکارہ نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریت سے خوب صورت تھری ڈی تصاویر بنا کر سب کو حیران کردیا۔

چینی صوبے Heilongjiang کے شہر Harbinسے تعلق رکھنے والی Mo Yuنامی خاتون نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریت کا استعمال کیا اور ریت کو مختلف رنگ میں بدل کر پلاسٹک کی بوتل میں بھر ا اور فرش پر یوں بکھیرا کہ خوبصورت تھری ڈی تصاویر بن گئیں۔

واضح رہے Mo Yuاپنی اس مہارت کی بنا پر کئی تصاویر تیار کر چکی ہے اور اُنہی فن پاروں کو لمحوں میں مٹانے کی ہمت بھی خوب رکھتی ہے جبکہ چینی فنکارہ کی ماہرانہ صلاحیتوں سے بھرپور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہیں جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین