• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں بھیڑیں سڑکوں پر نکل آئیں


لندن میں سالانہ شیپ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بھیڑیں اپنے مالکان کے ساتھ سڑکوں پر نکل آئیں۔

باہوریں صدی کے قدیم ثقافت کو تازہ کرنے کیلئے چرواہے بن کر یہ افراد گھروں سے نکلے اور دورِ حاضر کی زندگی سے کچھ منفرد کرنے کی خواہش میں بھیڑوں کو ہانکتے دکھائی دئیے۔

اس قدیم پریڈ میں سابق کنزرویٹو رکن پارلیمنٹ مائیکل پورٹیلو نے بھی شرکت کی۔

صدیوں قدیم اس پیشے کو دہراتے ہوئے بوڑھے جوان تمام ہی پریڈ کا حصہ نظر آئے اور بھیڑوں کو ٹریفک سے بچاتے ہوئے قدیم کلچر کی یاد تازہ کی۔

تازہ ترین