• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیاہے، ‏وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے،اجلاس ‏میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، کابینہ اپنے فیصلوں پر ‏عملدرآمد کا جائزہ اور عوامی مفاد کے نئے منصوبوں پر غور ‏کرے گی۔

وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری ‏کے فیصلوں کی بھی توثیق کی جائے گی،اجلاس میں ہلال اتھارٹی سے متعلق ای سی سی کے ‏فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں پاکستان کونسل آف ریسرچ ‏واٹر ریسورسز کو وزارت آبی وسائل کے زیر انتظام کرنے پر غور ہوگا۔

نیکٹا کو ‏وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کے لیے رولز آف بزنس 1973 میں ترمیم کا ‏جائزہ لیا جائے گاجبکہ کابینہ اجلاس میں ای کامرس پالیسی فریم ورک کا جائزہ بھی لیا ‏جائے گا۔

ایجنڈے کے مطابق یونائیٹڈ نیشنز ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی چینی بطور آفیشل زبان کا ‏جائزہ لیا جائے گا، وفاقی کابینہ رئیل اسٹیٹ آرڈیننس 2019 اورنادرا کے آڈٹ کی ‏منظوری دے گی۔

پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے بورڈ آف گورنرز ‏کے لیے دو معروف صنعتکاروں کے نام کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ‏ہے۔

غیر قانونی تمباکو سے بنی اشیا روکنے کے لیے اقدامات پر بریفنگ بھی ایجنڈے میں ‏شامل ہے، کراچی پورٹ ٹرسٹ کی کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر بریفنگ بھی دی ‏جائے گی۔

تازہ ترین