• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ : کھلی چائے کی پتی اور غیر معیاری کیچپ پر پابندی

سندھ فوڈ اتھارٹی نے صوبے بھر میں کھلی چائے کی پتی اور غیر معیاری کیچپ پر پابندی عائد کردی ہے۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کے اعلامیہ کے مطابق صوبے بھر میں کھلی چائے کی پتی، غیرمعیاری کیچپ پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اخبار اور پرنٹڈ کاغذ میں کھانے کی اشیاء دینے پر بھی پابندی ہوگی۔

سندھ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ حلال سرٹیفکیٹ کے بغیر جانور کے اجزاء رکھنے والی اشیاء پر بھی پابندی ہوگی جبکہ مونوسوڈیم گلوٹامیٹ ایم ایس جی اور ایم ایس جی شامل اشیاء پر بھی پابندی ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق جن اشیاء پر حلال ہونے کی مہر نہیں ہوگی ان پر بھی پابندی ہوگی۔

کھلی چائے کی پتی کا کاروبار کرنے والوں کو 3ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔

تازہ ترین