کینیڈا میں ایک بائیکر کا ریچھ سے ٹاکرا ہوتے ہوتے رہ گیا۔
برٹش کولمبیا کے شہر ویسلر میں واقع ایک پارک میں بائیکر کو اندازہ بھی نہیں تھا کہ اس کا سامنا ایک ریچھ سے ہوجائے گا۔
خوش قسمتی سے بائیکر ریچھ کے اوپر سے نکل گیا اور ریچھ میاں ناگہانی آفت سے بچنے کے لیے بھاگ کھڑے ہوئے۔