• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں روپے ایجنٹوں کو دے کر جاپان آنے والے اب ہوشیار ہوجائیں کیونکہ جاپانی حکومت نے امیگریشن قوانین کو انتہائی سخت کردیا ہے جس کے بعد نہ سیاسی پناہ حاصل ہوسکے گی اور نہ ہی غیر قانونی قیام کے صورت میں ملازمت مل سکے گی، اس کا انجام جیل یا ڈی پورٹ ہوسکتا ہے۔

یہ بات سفارتخانہ پاکستان میں تعینات کمیونٹی افیئرز کے ذمہ دار افسر تھرڈ سیکریٹری مرزا سمیر بیگ نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ایجنٹوں کو رقم دے کر جاپان جانے والے ہوشیار
سفارتخانہ پاکستان میں تعینات کمیونٹی افیئرز کے افسر تھرڈ سیکریٹری مرزا سمیر بیگ نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جاپانی حکومت کو معلوم ہے کہ پاکستان میں ایک سیاسی اور جمہوری حکومت ہے، جہاں کسی کی جان کو خطرات لاحق نہیں ہیں اور سیاسی پناہ کی زیادہ تر درخواستیں جھوٹ اور جعلی کاغذات پر مبنی ہوتی ہیں لہٰذا جاپانی حکومت 99 فیصد درخواستیں رد کر رہی ہے۔

مرزا سمیر بیگ نے کہا کہ اس وقت جاپان کی جیلوں میں آٹھ پاکستانی سنگین جرائم جیسے قتل، زیادتی اور اسمگلنگ کے الزام میں قید ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سات سو سے زائد پاکستانیوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جبکہ درجنوں پاکستانی سیاسی پناہ کی درخواستیں مسترد ہونے کے بعد جیلوں میں ہیں جن سے ہم رابطے میں ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ ایجنٹوں کے ذریعے جاپان آنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ضروری ہے ورنہ غریب لوگ ایجنٹوں کے ہاتھوں پریشان اور پاکستان کی  بدنامی ہوتی ہے۔

تازہ ترین