• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لومڑی بھی جہاز میں سفر کی شوقین


یوں تو آپ نے ایئرپورٹس پر مسافروں کواپنی فلائٹ کا انتظار کرتے اورجہاز میں سفر کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب اب تو لومڑیاں بھی جہاز میں سفر کرنے کی شوقین ہوگئی ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والی اس لومڑی کو ہی دیکھ لیں جو جہاز میں سفر کرنے کے لیے جو ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے۔

یہ مناظر روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایئرپورٹ پر دیکھے گئے جب ایک لومڑی نہ صرف ٹرمینل میں آگئی بلکہ دوڑ بھاگتی دکھائی دی۔

یوں لومڑی کے ٹرمینل پر آنے سے مسافر اور عملہ جہاں حیران و پریشان ہوگئے وہیں دلچسپ مناظر لوگ کیمرے میں قید کرنے لگے جبکہ انتظامیہ نے بروقت پہنچ کر لومڑی کو قابو کرلیا۔

تازہ ترین