• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بن بلائی ماڈل کی ریمپ پر واک


یوں تو آپ نے ماڈلز کو ریمپ پر کیٹ واک کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب پیرس فیشن شو میں بن بلائی ماڈل کی اچانک انٹری نے سب کو حیران و پریشان کردیا۔

یہ مناظر پیرس فیشن ویک 2020ءمیں اس وقت دیکھے گئے جب نامور ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کئے حسینائیں ریمپ پر واک کر رہیں تھیں کہ مہمانوں کے درمیان بیٹھی ایک خاتون اچانک ریمپ پر چڑھ گئی اور ماڈلز کے بیچ میں آکر کیٹ واک کرنے لگی۔

اچانک خاتون کے ریمپ پر آنے پر ماڈلز حیران رہ گئیں، انہوں نے تاہم واک جاری رکھی۔

واضح رہے میری بینولائل نامی یہ خاتون ایک فرانسیسی کامیڈین یوٹیوبر ہے۔

تازہ ترین