• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا: ماہر پائلٹس کے جہاز اُڑاتے ہوئے خطرناک کرتب

آسٹریلیا: ماہر پائلٹس کے جہاز اُڑاتے ہوئے خطرناک کرتب


یوں تو جہاز اُڑاتے ہوئے آپ نے اکثر ہوابازوں کو دیکھا ہوگا لیکن جناب جہاز اُڑاتے ہوئے خطرناک کرتب پیش کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ان پائلٹس کی مہارت کہیں یا پاگل پن کہ جنہوں نے جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے خطرناک کرتب پیش کئے کہ دیکھنے والے جہاں دنگ رہ گئے وہیں کئی خوفزدہ بھی ہوئے۔

جی ہاں، یہ خطرناک اسٹنٹ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں منعقد ہونے والے ایئر شو کے دوران پائلٹس نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیش کیا اور کئی ٹن وزنی گلوب ماسٹر کارگو طیارے اور سپر ہارنیٹ فائٹر طیارے کوبلند و بالا عمارتوں کے درمیان یوں اُڑایا کہ جیسے یہ ان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔

یوں عمارتوں کے بیچ اُڑتے طیاروں کو دیکھ کر جہاں لوگ حیران رہ گئے وہیں کئی نے اس ایونٹ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جبکہ کئی کے ذہنوں میں نائن الیون کی یاد تازہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس ایونٹ میں ان اسٹنٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

تازہ ترین