• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: پلاسٹک شیٹ چپکنے سے کار حادثے سے بال بال بچی

امریکا: پلاسٹک شیٹ چپکنے سے کار حادثے سے بال بال بچی


یوں تو پلاسٹک کا استعمال ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتا ہے، لیکن جناب یہی پلاسٹک کسی خطرناک حادثے کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔

جی ہاں، امریکی ریاست اوریگون میں ایک ڈرائیور کو پلاسٹک کے سبب ایسی ہی مشکل کا اس وقت سامنا کرنا پڑا جب وہ ہائی وے سے تیزی سے گزر رہا تھا کہ اچانک ایک پلاسٹک کی شیٹ ہوا میں اڑتی ہوئی آئی اور گاڑی کی ونڈاسکرین سے چپک گئی۔

پلاسٹک کے ونڈ اسکرین پر لگنے کے باعث ڈرائیور کو سڑک دیکھنے میں مشکل پیش آئی اور گاری ڈگمگا گئی تاہم ڈرائیور نے سمجھداری دکھاکر گاڑی بروقت روک لی اور خود کو کسی حادثے سے بچا لیا۔

تازہ ترین