• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرائن میں ایک 24 سالہ طالب علم نے آرمی کی ٹریننگ لینے کی لازمی شرط سے بچنے کے لیے 81 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔

برطانوی ویب سائٹ ’ڈیلی میل‘ کے مطابق یوکرائن میں ایک ’الیگزینڈر ‘ نامی 24 سالہ نوجوان نے آرمی کی ٹریننگ لینے کی لازمی شرط سے بچنے کے لیے اپنی 81 سالہ معزور کزن سے شادی کرلی۔

الیگزینڈر کے اس اقدام کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اُس نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی 57 سالہ بڑی کزن سے کافی قریب تھا اور اُن سے محبت کرتا ہے اس لیے اُس نے اُن سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیگزینڈر کو ایک خط موصول ہوا جس میں انہیں نزدیکی آرمی کیمپ میں جاکر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ وہ ایک سالہ لازمی کورس میں شرکت کرسکے تاہم وہ ٹریننگ میں حصہ نہیں لینا چاہتا تھا۔

الیگزینڈر نے آرمی ٹریننگ سے بچنے کے لیے ایک ایسے قانون کا فائدہ اُٹھایا جس میں صرف اس شخص کو ٹریننگ سے استثنیٰ حاصل تھی جس کا اپنی کمزور یا بیمار اہلیہ کی دیکھ بھال کے لیے گھر پر رہنا ضروری ہو، لہذا وہ اپنی 81 سالہ معذور کزن سے شادی کر کے ٹریننگ سے بچ گیا۔

81 سالہ خاتون سے سوال کیا گیا کہ انہیں اپنے سے نہایت کم عمر نوجوان سے شادی کرکے کیسا لگ رہا ہے تو انہوں نے کہا کہ الیگزینڈر اُن کے لیے ایک اچھا شوہر ثابت ہوا ہے وہ اُن کا بہت خیال رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ یوکرائن میں 18 سے 24 سال کے ہر طالب علم کے لیے ایک سال کی فوجی ٹریننگ لینا لازمی ہوتا ہے۔

تازہ ترین