• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی ہیر ڈریسر کا بال کاٹنے کا منفرد انداز

عراقی ہیر ڈریسر کا بال کاٹنے کا منفرد انداز


یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ آرٹ کے نمونے کچھ اس انداز میں بناتے ہیں کہ دیکھنے والے تعریف کیے بغیر نہیں رہ پاتے۔

عراق کے شہر Halabjaسے تعلق رکھنے والے اس ہیر ڈریسر کو ہی دیکھ لیں جس نے آرٹ کی دنیا میں نہ صرف شاندار انداز میں قدم رکھا بلکہ اُسے نیا رنگ دیدیا۔

عراقی حجام نے بال کاٹنے کا منفرد انداز اپناتے ہوئے اپنے گاہکوں کے بالوں کو اس انداز میں کاٹتا ہے کہ نامور فٹبالر کے پورٹریٹس بن جاتے ہیں۔

اس نے اپنے گاہکوں کے بالوں پر اب تک کرسٹیانو رونالڈو و دیگر فٹبالرز سمیت مشہور شخصیات کے پورٹریس بنا چکا ہے جبکہ بال کٹوانے کا یہ منفرد اندازبے حد مقبول ہونے لگا ہے۔

تازہ ترین