• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکساس: معمر خاتون نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

ٹیکساس: معمر خاتون نے بینک ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی


دنیا بھر میں چوری ڈکیتی کے واقعات معمول کا حصہ بن گئے ہیں اور ایسی صورتحال میں اچھے اچھوں کے اوسان خطا ہوجاتے ہیں۔

تاہم یہ معمر خاتون ورکر تو بہت بہادر نکلیں جنہوں نے بینک میں ڈکیتی کے لیے آنے والے ڈاکو کو اُلٹے قدموں بھاگنے پر مجبور کردیا۔

یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر Abilene کے ایک بینک میں رونما ہوا جب ایک ڈاکو بینک کے اندر داخل ہوا اور اسٹاف پر پستول تان کر رقم کا مطالبہ کرنے لگا۔

اس اچانک حملے کے باوجود بینک میں موجود ایک ساٹھ سالہ خاتون ورکر نے ہمت و بہادری کا ثبوت دیتے ہوئے نہ صرف ڈاکو کا بھرپور مقابلہ کیا بلکہ اُسکی وہ درگت بنائی کہ وہ اُلٹے قدموں بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

جبکہ پولیس کی جانب سے ڈاکو کی تلاش جاری ہے اور خاتون کو ان کی بہادری پر بے حد سراہا گیا۔

تازہ ترین