ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں چاہے اس دوران اُنکی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔
ویڈیو میں نظر آنے والے اس جانباز کو ہی دیکھ لیں جو کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے آرمینیاپہنچ گیا ہے۔
جرمنی سے تعلق رکھنے والے Friedrich Kühneنامی خطروں کے کھلاڑی نے سیکڑوں میٹر بلند ٹاور کا انتخاب کیا اور بلندو بالا ٹاور کو سر کر کے اُس پر تنی1050فٹ طویل رسی پر چلنے کا خطرناک لیکن شاندار مظاہرہ کر کے اپنی مہارت کا عملی ثبوت پیش کیا اور دیکھنے والوں کو بھی دنگ کردیا۔