• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان: سڑکوں پر بھیک مانگنے والی خاتون ارب پتی نکلی

لبنان: سڑکوں پر بھیک مانگنے والی خاتون ارب پتی نکلی
دس سال سے بھیک مانگنے والی خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں سوا ارب لبنانی پاؤنڈ موجود ہونے کا انکشاف

لبنان کے شہر کی سڑکوں پر بھیک مانگنے والی خاتون ارب پتی نکلی۔

دس سال سے بھیک مانگنے والی خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں سوا ارب لبنانی پاؤنڈ موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتے لبنان کے سینٹرل بینک کی جانب سے جاری کیے گئے دو چیکس کی تصاویر نے اس معاملے کا بھانڈا پھوڑا۔

لبنان: سڑکوں پر بھیک مانگنے والی خاتون ارب پتی نکلی
لبنانی بینک کے دو چیکس کی تصاویر نے اس معاملے کا بھانڈا پھوڑا۔

ایک خلیجی اخبار کے مطابق خود کو گداگر ظاہر کرنے والی حاجی وفا محمد اودھ نامی اس خاتون کو علاقے کے لوگ دس سال سے ایک اسپتال کے باہر بھیک مانگتا دیکھ رہے ہیں۔

مذکورہ اسپتال کی ایک نرس کا کہنا ہے کہ وہ عموماً اسپتال کے داخلی دروازے پر بھیک مانگتی ہیں۔

تازہ ترین