• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے گارڈن گلو میں سالانہ لائٹ شو کا آغاز


لاتعداد روشنیوں اور دلکش مجسموں سے مزین دبئی گارڈن گلو عوام کےلیے کھول دیا گیا، یہ انوکھا لائٹ گارڈن فنِ تعمیر کا جیتا جاگتا نمونہ ہے، جس میں رکھے حیرت انگیز ماڈلز ناکارہ اشیاء کو قابلِ استعمال بناتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔

سحر انگیز نظارہ لیے اس لائٹ گارڈن میں 90 ہزار پھول اور گل دانوں کے ماڈلز ہیں جن میں لگی ہزاروں رنگ برنگی لائٹس نے ان کی دلکشی میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ 12میٹر بلند برج خلیفہ کا ماڈل اور 90 ہزار پرانے چینی کے ناکارہ کپوں، پلیٹوں اور چمچوں سے تیار کردہ شیخ زید مسجد کے ماڈل کو بھی اس لائٹ گارڈن کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ یہاں موجود پودوں اور پھولوں کے قدرتی حسن کا فائدہ اٹھاتے ہو ئے ان میں رنگ برنگے بلب انوکھے انداز میں نصب کیے گئے ہیں۔

تین لاکھ 30 ہزار خالی بوتلوں میں چمکنے والا رنگین لیکوئیڈ بھر کر آرٹسٹوں نے گارڈن کا حصہ بنایا جو دن کے ساتھ ساتھ رات کی تاریکی میں بھی جگنو کی طرح جگمگ کرتے ہوئے دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

تازہ ترین