• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور افراد کیلئے روبوٹک سوٹ تیار


فرانسیسی ماہرین نے چلنے پھرنے سے معذور افراد کیلئے روبوٹک سوٹ تیار کرلیا ہے جو انہیں خود سے چلنے میں مدد دیگا۔

یونیورسٹی آف Grenoble کے محققین کے تیار کردہ اس ایکزو اسکیلیٹن روبوٹک سوٹ کی مدد سے مفلوج افراد پہلی بار بغیر کسی سہارے کہ نہ صرف کھڑے ہو سکیں گے بلکہ چل پھر بھی سکیں گے۔

فرانسیسی ریسرچرز کا اپنی اس نئی تحقیق اور روبوٹک سوٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ سوٹ مریض کے دماغ کے ذریعے سگنل پہنچائے گا جو اسے حرکت دینے میں مدد دیں گے۔

مصنوعی ذہانت سے لیس اس روبوٹک سوٹ کا ایک مریض پر تجربہ کیا گیا جو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کے باعث چلنے پھرنے سے معذور تھا وہ اس سوٹ کی مدد سے نہ صرف کھڑا ہونے کے قابل ہوسکا بلکہ چلتا ہوا بھی نظر آیا۔

تازہ ترین