• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلابازوں کی 202 دنوں کے بعد زمین پر واپسی


قازقستان میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر مشن مکمل کرکے خلاباز زمین پر واپس آگئے ہیں۔

امریکی خلاء نورد Nick Hague اور روسی خلاء نوردAlexei Ovchininنے 202روز میں اپنا سفر مکمل کیا۔ جبکہ پہلی بار متحدہ عرب امارات کے خلاء نورد Hazza Al Mansouri آٹھ دن خلاء میں رہے اور سویو زکیپسول کے ذریعے خلا سے زمین کا سفر کامیابی سے طے کیا۔

انہوں نے پیراشوٹ کے ذریعے قازقستان کے شہر Zhezqazghan میں لینڈنگ کی جس کے کچھ دیر بعد تینوں افراد کو کیپسول سے باہر نکالا گیا۔

واضح رہےکہ ناسا کے خلائی مشن کے لیے کچھ خلا باز اب بھی بین الاقوامی اسٹیشن پر موجود ہیں۔

تازہ ترین