• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز میں آبی حیات کو لاحق خطرات کو اُجاگر کرنے کے لیے وہیل کا مجسمہ نصب کردیا گیا۔

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایک وہیل نہر سے نکل کر باہر آگئی جس کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ وہیل اصلی نہیں ہے بلکہ یہ ایک زخمی وہیل کا مجسمہ ہے، جس کو گلوبل وارمنگ کے باعث آبی ماحولیاتی نظام کو لاحق خطرات کو اُجاگر کرنے کے لیے نصب کیا گیا ہے۔

ماہر فنکاروں کی جانب سے بنایا گیا یہ مجسمہ بین الاقوامی وائٹ نائٹ پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد ماحول پر بنی نوح انسان کے اثرات کا جائزہ لینا ہے۔

تازہ ترین