• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن


اطالوی پولیس نے باتھ روم سے منسلک گرین ہاؤس طرز کا حشیش فارم ڈھونڈ نِکالا۔

اٹلی میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر کے باتھ روم میں بنایا گیا حشیش کا جدید فارم ڈھونڈ نکالا۔

حُکام کا کہنا ہے کہ سارڈینیا جزیرے میں یہ ملزمان منشیات فروشی کے لیے اپنے باتھ روم سے منسلک گرین ہاؤس طرز کے فارم ہاؤس کو استعمال کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ اطالوی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے گھر کے مالک سمیت  منشیات کے پودے اور اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔   

تازہ ترین