• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 27 افراد ہلاک

افغانستان کے شہر جلال آباد میں افغان سیکیورٹی فورسز کے کیڈٹس کی بس پر بم حملے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبائی کونسل ننگر ہار کے رکن سہراب قدیری نے بتایا کہ کیڈٹس کی بس کابل جارہی تھی۔

اطلاعات کے مطابق دھماکا خیز مواد سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی ایک چھوٹی گاڑی میں نصب تھا جو بس سے ٹکرا گئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں افغان سیکیورٹی فورسز کے کیڈٹس، عام شہری اور ایک بچہ شامل ہے۔

سہراب قدیری کے مطابق زخمیوں میں اکثر افراد کی حالت نازک ہے، تاہم انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب تک کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

خیال رہے کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات دہشت گرد کارروائیوں کے باعث تعلطل کا شکار ہوگئے تھے۔

تازہ ترین