• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک امریکی خاتون سال بھر موبائل فون کا استعمال ترک کرنے کا چیلنج پورا کر کے 72 لاکھ روپے کی رقم جیتنے والی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’ سی این این ‘ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دسمبر میں 2 ملٹی نیشنل کمپنیز کی جانب سے ایک چیلنج ’ اسکرول ڈاؤن فری ائیر‘ کے لیے ہزاروں امید واروں میں  سے نیویار ک سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ ایلانا مگڈن کو کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

اس چیلنج کے مطابق ایلانا کو ایک پورے سال کے لیے اپنے موبائل فون سے دور رہنا تھا، جس میں سے ایلانا نے 8 مہینے کامیابی سے گزار لیے ہیں جبکہ فروری 2020 ء میں چیلنج مکمل ہوتے ہی ایلانا 72 لاکھ کے انعام کی حقدار بن جائیں گی، مگر انعام ملنے سے پہلے ایلانا کا ایک ’ لائے ڈیٹیکٹر مشین یعنی جھوٹ پکڑنے والی مشین کے ٹیسٹ کے مرحلے سے گزرنا پڑے گا۔

اس چیلنج کی پیشکش کرنے والی کمپنی نے چیلنج کے شروع میں ایلانا کا آئی فون 6 ایک فلپ والے پرانے طرز کےموبائل سے بدل دیا تھا جس کے بعد ایلانا اس فون سے صرف کالز پیغامات بھیج سکتی تھیں، زندگی کے معمولات کو گامزن رکھنے کے لیے ایلانا کو کمپیوٹراستعمال کرنے کی اجازت تھی جو ایمیزون یا گوگل کے ذریعے چلتے تھے۔

ایلانا مگڈن کا چیلنج سے متعلق کہنا ہے کہ ’ اسمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ سے مجھے اکثر بہت پریشانی اٹھانی پڑتی ہے ، مگر پھر میں اپنے اس فیصلے کو سراہوں گی، ایک سال کے لیے اسمارٹ فون کا استعمال نہ کرنا میرا بہترین فیصلہ تھا۔‘

’اسکرول ڈاؤن فری ائیر‘ چیلنج متعارف کرانے والی ملٹی نیشنل کمپنیز کا کہنا ہے کہ ایک سال تک اسمارٹ فون سے دور رہنا واقعی ایک مشکل چیلنج ہے.

ایلانا مگڈن کو سراہتے ہوئے کمپنیز کا کہنا تھا کہ ایلانا کا 8 مہینے تک اسمارٹ فون سے دور رہنا قابل تعریف عمل ہے، اگر ایلانا اس چیلنج کو پورا کرتی ہیں تو ان کے بینک اکاؤنٹ میں 72 لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی جائے گی۔

تازہ ترین