• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آزادی مارچ میں بھرپور تعاون کریں گے، بلاول بھٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور اس کی صوبائی حکومت جمعیت علماءِ اسلام (ف) کے آزادی مارچ کے سلسلے میں بھرپور تعاون کریں گے۔

آزادی مارچ میں بھرپور تعاون کریں گے، بلاول بھٹو


پیپلز پارٹی کے کارکنان ہر جگہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ساتھ مارچ کے شرکاء کا استقبال کریں گے، پارٹی کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان وعدے کے مطابق مارچ کے شرکاء کیلئے بریانی اور کنٹینر بھی فراہم کریں، سلیکٹڈ حکومت کا پہلے دن ہی سے رویہ غیر جمہوری ہے۔ جب حکومت خود پارلیمان کو بند کردے، عدلیہ، میڈیا اور الیکشن کمیشن کا راستہ بھی بند کردے تو اپوزیشن کے پاس احتجاج کے علاوہ باقی کیا راستہ بچتا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اِس وقت پی پی پی، پی ایم ایل اور جمیعت علماءِ اسلام (ف) سمیت حزب اختلاف کی تقریباً تمام جماعتیں احتجاج کر رہی ہیں۔ ٹریڈ یونینز، مزدور، واپاری، ینگ ڈاکٹرز اور زندگی دیگر شعبوں کے لوگ راستوں پر نکلے ہوئے ہیں۔ عوام اپنے معاشی حقوق مانگ رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے جمہوری، معاشی اور انسانی حقوق کے لیئے آواز بلند کرتی رہے گی۔ جمیعت علماءِ اسلام (ف) کے احتجاجی مارچ کت متعلق اظہارِ خیال کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری اور سیاسی جماعت کا حق ہے۔

تازہ ترین