• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 3پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمےمیں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ ایف آئی اے کے انسپکٹر یاسر محمود، سب انسپکٹر ممتاز قریشی، اے ایس آئی صفدر بخش کو گرفتار کرکے 21 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید کو زیادتی کے مقدمے کا چالان مقدمہ کی آئندہ سماعت 18 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، جسٹس آف پیس نے خاتون کو سسرال کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے اور والدہ کی جانب سے حمل ضائع کرانے سے متعلق2 مختلف درخواستیں ایس پی کمپلینٹ سیل کی پیش کردہ رپورٹ کو مدنظر رکھ کر خارج کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں کوثر قندیل نے موقف اختیار کیا کہ اسکی بیٹی رمشاء کی شادی اسکے کزن اسد عباس سے ہوئی جس نے بری عادات چھوڑنے کے بجائے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا ، جس سے اس کا حمل ضائع ہوگیا، دوسری جانب کنیز مائی نے درخواست دائر کی کہ اسکے بیٹے کی شادی رمشا سے ہوئی لیکن بہو کی والدہ نے جان بوجھ کر اس کا حمل ضائع کرایا ہے، جس پر انہوں نے پولیس تھانہ گلگشت اور ویمن سینٹر کو اندراج مقدمہ کی درخواستیں دیں لیکن مقدمہ درج نہیں ہوا تاہم گزشتہ سماعت پر ایس پی کمپلینٹ سیل کی جانب سے عدالت کو رپورٹ دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ خاتون کی جان بچانےکیلئے ڈاکٹرزکی ہدایات کے پیش نظر حمل ضائع کیا گیا ہے، فاضل عدالت نے ریکارڈ کسی کی حمایت میں نہ ہونے کے باعث دونوں درخواستیں خارج کر دیں۔
تازہ ترین