• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ماں باپ کے جھگڑے کی زد میں آنے والا 5 ماہ کا بچہ شدید زخمی ہونے کے باعث دم توڑ گیا۔

بھارتی ویب سائٹ ’ این ڈی ٹی وی ‘ کے مطابق دہلی کے رہائشی 32 سالہ ستیاجی کا اپنی بیوی 29 سالہ دپیت سے گھریلو جھگڑا ہوا، اس دوران ستیاجی اپنی بیوی کو چھڑی سے مارنے لگا کہ اچانک چھڑی اس کے 5 ماہ کے بچے کے سر پر جا لگی، چھڑی میں کیل بھی پیوست تھی۔

یہ بھی پڑھیے: مودی نے اپنی حفاظت کیلئے امریکی طیارے خرید لیے

نیو دہلی پولیس کے مطابق چھڑی لگنے سے بچے کو گہری چوٹ آئی جس کے نتیجے میں بچے کے دماغ میں خون جم گیا تھا، والدین نے بچے کو اسپتال لے جانے کے بجائے گھر میں ہی مرہم پٹی کر دی مگر کچھ روز گزر جانے کے بعد بچے کو ایک الٹی آئی جس کے بعد بچے کی ماں اسے ایک پرائیویٹ اسپتال لے گئی۔

اسپتال انتظامیہ نے بچے کی ماں کو بتایا کہ وہ اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی مر چکا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کے مرنے کی وجہ دماغ میں خون جمنے کو قرار دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق والدین کے خلاف سیکشن 304 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ بچے کا والد فرار ہے۔

تازہ ترین